Jamat e Islami

جماعت اسلامی واہ کینٹ

جماعت اسلامی واہ کینٹ خدمت کی سیاست کا نام

March 03, 2026

جماعت اسلامی واہ کینٹ کے وفد کی اسلام آباد میں جی ٹی روڈ کی تعمیر پر اہم ملاقاتیں

جماعت اسلامی کی قائم کردہ پبلک ایکشن کمیٹی کے وفد کی اہم ملاقات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام سے طے شدہ ایجنڈے کے تحت منعقد ہوئی۔

جماعت اسلامی واہ کینٹ کے وفد کی اسلام آباد میں جی ٹی روڈ کی تعمیر پر اہم ملاقاتیں

جماعت اسلامی کی قائم کردہ پبلک ایکشن کمیٹی کے وفد کی اہم ملاقات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام سے طے شدہ ایجنڈے کے تحت منعقد ہوئی۔ وفد کی قیادت قائم مقام امیر جماعت اسلامی پی پی 13 واہ کینٹ راجہ حبیب الرحمن نے کی۔ اس موقع پر نعیم اشرف، امیر جماعت اسلامی PP-12 عتیق الرحمن کاشمیری،صدر جماعت اسلامی یوتھ واہ کینٹ عبدالرحمان بن قاسم، اسجد ظہیر عباسی، ماجد حسن، سابق صدور جماعت اسلامی یوتھ واہ کینٹ عابد محمود اعوان، فیصل کیانی، اسلم آسی اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔ ملاقات میں جی ٹی روڈ کی تعمیر کے سنگین مسئلے کو تفصیل سے زیر بحث لایا گیا۔ واضح کیا گیا کہ یہ مسئلہ اب صرف علاقائی نہیں بلکہ قومی نوعیت اختیار کر چکا ہے۔ مقامی حکومتی قیادت اسے حل کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، حتیٰ کہ ہمارے علاقے کے ایم این اے وزارت کا قلمدان رکھنے کے باوجود بے بسی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم عوامی مسئلے کو تمام قومی پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اُجاگر کیا جائے گا تاکہ فوری اور عملی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں

ٹیگز: GTRoad Accidents PP13
شیئر کریں: Facebook Twitter WhatsApp