Jamat e Islami Wah Cantt

March 07, 2026

الخدمت فاونڈیشن واہ کینٹ چیپٹر کے زیرِ اہتمام  ایک پروقار ڈونر افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا

الخدمت فاونڈیشن واہ کینٹ چیپٹر کے زیرِ اہتمام  ایک پروقار ڈونر افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا

الخدمت فاونڈیشن واہ کینٹ چیپٹر کے زیرِ اہتمام  ایک پروقار ڈونر افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مخیر حضرات، سماجی شخصیات اور تنظیمی ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب خدمت، عزم اور اجتماعی تعاون کی ایک روشن تصویر بن کر سامنے آئی۔ 

تقریب کے دوران 50 لاکھ روپے کا مقررہ ہدف مکمل کیا گیا۔ 

صدر الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی ڈسٹرکٹ جاوید اختر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت کا یہ سفر رکنے والا نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ واہ کینٹ میں ڈاکٹر کمال مرحوم کی یاد میں ایک جدید ہسپتال کے قیام کا اعادہ کیا گیا ہے، جو علاقے میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نائب صدر راجہ حبیب صاحب نے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ عوام کو بنیادی سہولت میسر آ سکے۔

زون کے امیر منصور صاحب کی خصوصی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا، جبکہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس سواتی صاحب بھی شریک ہوئے اور اختتام پر اجتماعی دعا کروائی۔

تقریب میں “بنو قابل” پروگرام کی نمایاں کامیابی کا بھی ذکر کیا گیا، جس پر اب تک 70 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور خود کفیل بنانے کی عملی کاوش جاری ہے۔ 

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ واہ کینٹ میں فلاحی منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی اور خدمت کا یہ روشن سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 

 
 
Tags: Alkhidmat Donor Aftaar Dinner Alkhidmat Foundation Bano Qabil Dr Kamal Medical Complex